Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا امیر قطر کو مکتوب

سعودی سفیرنے دوحہ میں ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے نام ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس کا تعلق دونوں برادر ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے سے ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قطر میں متعین سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان نے پیر کو امیر قطر سے دوحہ میں ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا ہے۔

امیر قطر نے شاہ سلمان اور ولی عہد کے لیے خیر سگالی کے پیغام حوالے کیے۔(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات بھی شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو پہنچائے ہیں۔ 
امیر قطر نے اس موقع پر شاہ سلمان اور ولی عہد کے لیے خیر سگالی کے پیغام سعودی سفیر کے حوالے کیے۔
قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور ایوان امیری کے سربراہ شیخ سعود بن عبدالرحمن آل ثانی بھی ملاقا ت کے موقع پر موجود تھے۔

شیئر: