Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے بصرہ ہسپتال کے قریب دھماکے کی مذمت

’ہم دہشت گردی کی ہر شکل و صورت کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے عراق کے شہر بصرہ کے ہسپتال کے قریب بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دہشت گردانہ کارروائی کے باعث دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اپنے برادر ملک عراق کے ساتھ ہے‘۔
’ہم دہشت گردی کی ہر شکل و صورت کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’دھماکے میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی امید رکھتے ہیں‘۔

شیئر: