Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے کیسز 100 سے زیادہ

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 43 ہزار4 ہوگئی ہے(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے۔ منگل 14 دسمبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 110 نئےمریض سامنے آئے ہیں۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 43 ہزار4 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 21 ہزار306 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 82 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 38 ہزار49 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار151 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 14 ہزار538 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ22 لاکھ 6 ہزار569 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: