Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک کی باتیں قبل از وقت ہیں: وزارت صحت

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ویکسین لینے والے احتیاطی تدابیر نظر انداز نہ کریں۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک یا اس کی مزید ویکسینوں کی باتیں ابھی قبل از وقت ہیں.
انہوں نے کہا کہ ’یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ وبا اب بھی پوری دنیا میں موجود ہے اور کئی علاقوں میں وبا شدت اختیار کیے ہوئے ہے۔ وائرس سے متاثرین کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔‘
روزنامہ ریاض کے مطابق ڈاکٹر العبد العالی نے کہا کہ ’کورونا کی نئی شکلوں کے بارے میں مطالعات اور تحقیقی عمل جاری ہے۔ بعض لوگوں کا یہ دعویٰ کہ ویکسین نئے وائرس کے آگے بے اثر ہے، غلط ہے‘۔
’کسی بھی ویکسین کی تاثیر ختم نہیں ہوتی تاہم ویکسین کی پہلی خوراک کا اثر کم ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے دوسری خوراک  لینی ہوتی ہے۔ ویکسین لینے سے وائرس لگنے پر شدید اثر نہیں ہوتا۔‘
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ویکسین لینے والے احتیاطی تدابیر نظر انداز نہ کریں۔
وزارت بلدیات و دیہی آباد کاری امور کے ترجمان سیف السویلم نے کہا کہ مملکت بھر میں کورونا ویکسین کے کیسز میں کمی کے بعد سخت حفاظتی تدابیر میں نرمی کی گئی ہے لیکن ایس او پیز کی پابندی کرائی جا رہی ہے۔

شیئر: