Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے عتق ائیرپورٹ پر متعدد میزائل حملوں کی مذمت

عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے زیراستعمال فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب  سے شبوہ گورنری کے عتق ائیرپورٹ کو منگل کی رات دیر گئے متعدد میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ائیرپورٹ پرنصب تکنیکی آلات کو قدرے نقصان پہنچا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عدن میں  یمن کی دستوری حکومت میں شہری ہوابازی کی جنرل اتھارٹی نے کل شام  اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے ذریعے عتق ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
دریں اثنا عرب اتحاد  کی جانب سے بدھ کے روز بتایا گیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شبوہ گورنریٹ میں کئی محاذوں پر حوثی ملیشیا کے زیراستعمال فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

شیئر: