Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 24 جنوری: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت پھر بڑھ گئی

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کے روز امریکی ڈالر کی قدر 176.49 روپے رہی، جو جمعہ کے روز 176.24 روپے تھی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے برطانوی پاؤنڈ کی قدر 239.13، سعودی ریال 47.05، اماراتی درہم 48.05، عمانی ریال 459.01، بحرینی دینار 468.19، کویتی دینار 583.94 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ڈالر کی قیمت خرید 178 اور قیمت فروخت 179.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.6 اور قیمت فروخت 47.2، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.5 اور قیمت فروخت 49، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238 اور قیمت فروخت 240.5 روپے رہی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں