Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے نام جنوبی سوڈان کے صدر کا مکتوب 

جنوبی سوڈان کے وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جنوبی سوڈان کے صدر جنرل سلفاکیر میاردیت کا  ذاتی مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی عرب اور جنوبی سوڈان کے تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے لیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنوبی سوڈان کے وزیر خارجہ مییک آبی دینق نے پیر کو ریاض دفتر خارجہ میں ملاقات کرکے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل  بن فرحان کو مکتوب حوالے  کیا ہے۔

جنوبی سوڈان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں ایکسپو 2030 کے انعقاد سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی حمایت پر جنوبی سوڈان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس موقع پر جنوبی سوڈان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔ معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔  
دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا ہے۔
اس موقع پر سعودی معاون وزیر مملکت برائے افریقی امور ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔ 

شیئر: