Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو شاہ حمد اور سلطان ہیثم کی طرف سے مکتوب

دونوں رہنماؤں کی طرف سے ملنے والے پیغامات وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وصول کئے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور سلطان عمان ہیثم بن طارق کی طرف مکتوب موصول ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کی طرف سے ملنے والے پیغامات وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وصول کئے ہیں۔
شاہ بحرین حمد بن خلیفہ آل ثانی کا پیغام وزیر  خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف الزیانی نے جبکہ سلطان عمان ہیثم بن طارق کا پیغام وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے پہنچائے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ریاض میں جی سی سی کونسل کے صدر دفتر میں ملاقات کی ہے جہاں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کی تمہیدی کانفرنس جاری ہے۔

شیئر: