Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے برازیل کے صدر کو تعزیتی مکتوب

’سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں برازیلی صدر کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کو ان کی والدہ کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں  برازیلی صدر کو کہا ہے کہ ’ہمیں آپ کی والدہ کی وفات کی خبر پر افسوس ہوا ہے‘۔
اسی طرح ولی عہد نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ ’آپ کی والدہ کی وفات پر ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں‘۔
سعودی قیادت نے برازیل کے صدر، حکومت اور عوام کی ترقی اور کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔
 

شیئر: