Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو ہزار 163 نئے مریض

 کورونا کے 4 لاکھ 97 ہزار827  ٹیسٹ کیے گئے ہیں( فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار 163 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق بدھ کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 97 ہزار827  ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 305 تک پہنچ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 79 ہزار466 ہوگئی ہے۔‘
زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 چل بسے، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار251 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 44 ہزار 300 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 36 لاکھ 9 ہزار 334 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: