Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.3 فیصد

جی سی سی ممالک میں 104 ملین کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں(فوٹو روئٹرز)
شماریات کے خلیجی مرکز نے کہا ہے کہ’ خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک میں 104 ملین سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں‘۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شماریات کے مرکز نے بیان میں کہا کہ’ جی سی سی ممالک میں کورونا ویکسین کی 10 کروڑ 40 لاکھ 46 ہزار 575 خوراکیں دی گئی ہیں‘۔
’خلیجی ممالک میں کورونا سے متاثرین کی کل مصدقہ تعداد 31 لاکھ  55 ہزار 259 ہے‘۔
یاد رہے کہ جی سی سی میں 6 ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، سلطنت عمان اور قطر شامل ہیں۔ 
شماریات کے مرکز کے مطابق خلیجی ممالک میں وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 28 لاکھ 88 ہزار 330 ہوچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 19891 ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ اعدادوشمار یکم فروری 2022 تک کے ہیں۔

شیئر: