Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 5 لاکھ کے قریب ٹیسٹ، نئے کیسز میں مسلسل کمی

چوبیس گھنٹے میں دو ہزار84  نئے مریض سامنے آئے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار84  نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق منگل کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 99 ہزار 836  ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 47 ہزار 142 تک پہنچ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 67 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 78 ہزار163 ہوگئی ہے۔‘
زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 5 چل بسے، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 248 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 7 ہزار 211 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 35 لاکھ 65 ہزار 34 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: