Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا سے اموات میں کمی، 2232 نئے مریض

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ ہوئے۔ (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی ہوئی ہے۔
امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو کورونا کے نئے 2232 کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد  8 لاکھ 51 ہزار  537 تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد  1427 رہی جس کے بعد اب تک صحت یاب افراد کی کل تعداد 7 لاکھ 80 ہزار 893 ہوگئی ہے۔

جمعرات کو کورونا سے دو اموات ہوئیں۔ (فوٹو وام)

امارات میں کورونا سے جمعرات کو دو افراد کی موت واقع ہوئی جس کے  بعد کل تعداد 2253 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 91 ہزار  658 نئے  ٹیسٹ کیے گئے۔
وزارت صحت نے ایک اور اعلامیہ میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کی 28487 نئی خوراکیں دی گئی ہیں۔ اس طرح متحدہ عرب امارات میں اب تک ویکسین کی 2 کروڑ 36 لاکھ 37 ہزار 821 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: