Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں 10 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

نشہ آور گولیاں پلاسٹک کے ڈرمز میں چھپا کرلائی جارہی تھی(فوٹو ایس پی اے) 
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’تبوک ریجن میں 10 لاکھ  56 ہزار 162 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔
نشہ آور گولیاں مہارت کے ساتھ پلاسٹک کے ڈرمز میں چھپا کرلائی جارہی تھیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں دکھایا گیا  کہ’ سرحدی محافظوں کا گشتی دستہ تبوک ریجن میں سمگلروں سے قبضے سے منشیات برآمد کر رہا ہے‘۔ 
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’ سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی۔ ضبط شدہ نشہ آور گولیاں متعلقہ ادارے کے حوالے کی گئی ہیں‘۔
ایس پی اے کے مطابق مکہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’جدہ ٹریفک کے اہلکاروں نے مقامی شہری کے قبضے سے 9.2 کلو گرام حشیش ضبط  کی ہے‘۔
 مقامی شہری کو شبے پر روکا گیا ۔ تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے حشیش برآمد ہوئی۔

 جدہ میں مقامی شہری سے 9.2 کلو گرام حشیش ضبط  کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ’ زیرحراست سعودی کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا‘۔  
ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ بعض مملکت دشمن عناصر سعودی نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے کےلیے نشہ آور اشیا پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سیکیورٹی فورس کے تمام ادارے مشکوک عناصر پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔ 

شیئر: