Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں چوریوں میں ملوث 2 غیر ملکی گرفتار

ملزمان سے 50 ہزار ریال اورچرائے گئے زیورات برآمدکرلیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں پولیس نے متعدد چوریوں کے الزام میں دوغیر ملکیوں کو حراست میں لے کران سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بارے میں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ انہوں نے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتیں کی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق وارداتیں ایک ہی طریقے پرکی گئیں جس سے یہ اندازہ لگایا گیا کہ ملزم یا ملزمان ایک ہی ہیں جو ان وارداتوں میں ملوث ہیں۔
پولیس کی سراغ رساں ٹیمیں جلد ہی ملزمان تک پہنچ گئیں۔
گرفتار ملزمان سے مسروقہ 50 ہزار ریا ل اور زیورات برآمد کرلیے گئے ۔ ملزمان جن کا تعلق سوڈان سے ہے کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کےلیے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیاگیا۔
پراسیکیوشن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کا چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا

شیئر: