Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں متعدد وارداتوں میں ملوث افراد گرفتار

’گاڑی میں شہری کا 8 سالہ بچہ بھی تھا جسے چور نے آگے جاکر بحفاظت اتار لیا تھا‘ (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے۔
 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’ایک شخص نے کسی دکان کے سامنے کھڑی سٹارٹ حالت میں گاڑی چوری کی ہے‘۔
’گاڑی میں شہری کا 8 سالہ بچہ بھی تھا جسے چور نے آگے جاکر بحفاظت اتار لیا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کار چور کی شناخت ریکارڈ وقت میں ہوئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا‘۔
’معلوم ہوا کہ وہ ایک 30 سالہ شہری ہے جسے تفتیش کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے‘۔
دوسری طرف ترجمان نے کہا ہے کہ ’شہر میں کیفے شاپس اور دکانوں میں چوری کرنے والا ایک گروہ بھی گرفتار ہوا ہے‘۔
’یہ لوگ رات کے وقت کیفے شاپس اور دکانوں کا تالا توڑ کر گھستے تھے اور نقدی سمیت قیمتی اشیا اڑا کر لے جاتے تھے‘۔
’گرفتار شدگان دو شہری ہیں جو عمر کی تیسری  دہائی میں ہیں، انہوں نے 6 دکانوں میں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد کے قبضے سے 22 ہزار ریال ضبط ہوئے ہیں، ان سے تفتیش جاری ہے‘۔

شیئر: