Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے دوران لیز پر گاڑیاں دینے والی کمپنیاں بھی متاثر

20 سے  30 فیصد افراد نے قسطیں وقت پر ادا نہیں کی ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب مایں سرمایہ کاروں نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران  لیز پر گاڑیاں حاصل کرنے والوں نے 20 سے  30 فیصد افراد نے قسطیں وقت پر ادا نہیں کی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق سرمایہ کاروں کا کہنا کہ لیز  فنڈنگ سسٹم سے صارفین اور فنڈنگ کمپنیوں کے درمیان امور کو منظم کیا گیا ہے۔ فنڈ فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے موجودہ صورتحال میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔
 کمپنیوں نے اندراج کا طریقہ کار اپنایا ہے جس کے تحت لیز پر گاڑیاں لینے والوں کو ادائیگی میں 15 دن کی رعایت دی جاتی ہے۔ رعایت کی مدت ختم ہونے اور قسط کی ادائیگی نہ کرنے پر گاڑی واپس لی جاتی ہے۔  
الشرقیہ ایوان صنعت و تجارت میں مالیاتی کمیٹی کے چیئرمین زید الیعیش کا کہنا کہ لیز فنڈنگ سسٹم شاہی فرمان کے ذریعے جاری ہوا تھا۔ اس کے تحت لیز فنڈنگ کمپنیوں اور لیز پر گاڑیاں حاصل کرنے والوں کے حقوق و فرائض مقرر ہوچکے ہیں۔

شیئر: