Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے مسافروں کےلیے مزید سہولتیں

پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کی پابندی ختم کردی ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے مسافروں کے لیے مزید سہولتیں فراہم کی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے مسافروں سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کی پابندی ختم کردی ہے۔ سعودی عرب آنے والوں پر اب ہوٹل قرنطینہ اور ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ختم ہوچکی ہے۔ 
کنگ فہد پل انتظامیہ مملکت مختلف وزٹ ویزوں پرآنے والوں سے میڈیکل انشورنس طلب کررہی ہے جس میں سعودی عرب میں قیام کے دوران کورونا سے وائرس سے علاج کی سہولت ضروری ہے۔
کنگ فہد پل انتظامیہ مملکت سے سفر کرنے والے سعودیوں سے کورونا ویکسین کی تینوں خوراکوں کا ثبوت طلب کررہی ہے جبکہ دوسری خوراک پر تین ماہ مکمل نہ کرنے والوں کو بوسٹر ڈوز سے استثنی دیا جارہا ہے۔
اس پابندی سے وہ زمرے بھی مستثنی ہیں جنہیں توکلنا ایپ میں مستثنی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ 

شیئر: