Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سفری ضوابط پر عملدرآمد سے قبل کنگ فہد پل پر اژدھام

نئی پابندیوں پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے عمل درآمد کیا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نئی سفری پابندیوں پرعمل درآمد سے قبل سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے سمندری پل پر اژدھام دیکھنے میں آیا ہے۔  
عکاظ کے مطابق نئے سفری ضوابط کے تحت مملکت سے باہر جانے والے سعودیوں کے لیے بوسٹر ڈوزلگوانا ضروری ہے۔
یہ پابندی ان شہریوں پر ہے جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لیے تین ماہ گزر چکے ہوں۔ اس پابندی سے  16 برس سے کم عمر کے شہری اور وہ زمرے مستثنی ہیں جنہیں توکلنا ایپ میں استثنی دیا گیا ہے۔  
  مملکت آنے والے تمام افراد کو وہ سعودی ہوں یا غیرملکی سفر سے 48 گھنٹے پہلے لیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ اس کے بغیرانہیں مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ نئی سفری پابندیوں پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ 
سعودی شہریوں کی بڑی تعداد پابندی پر نئے ضوابط پر عمل درآمد سے قبل بحرین پل کے ذریعے باہر جانے کے لیے پہنچی جس سے تاحد نظر گاڑیوں کی لائن لگ گئی۔

 

شیئر: