Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹیسٹ: ’امی! پاکستان منتقل ہو رہا ہوں، کپڑے بھیج دیں‘

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
راولپنڈی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کے بعد دوسرا ٹیسٹ اس وقت پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں جاری ہے۔
چوبیس سال بعد پاکستان کی سرزمین پر آسٹریلوی ٹیم کرکٹ سیریز کھیلنے اتری تو کھیل سے محبت کرنے والوں کی خوشی دیدنی تھی اور اس خوشی کا انداز تماشائیوں کے ہاتھوں میں موجود پوسٹرز سے لگایا جاسکتا ہے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز نہ صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی کرکٹ فنیز بھی انجوائے کررہے ہیں۔ 
ایسے ہی ایک کرکٹ فین کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ایک پوسٹر ہاتھوں میں اٹھائے نظر آئے۔ ہاتھوں میں پکڑے پوسٹر پر کراچی میں واقع محمد علی جناح کا مزاز بنایا گیا تھا اور اس پر لکھا تھا ’امی، میں پاکستان منتقل ہورہا ہوں۔ برائے مہربانی کپڑے بھیج دیں۔‘
کراچی میں شائقین کرکٹ نہ صرف آسٹریلوی کرکٹرز کو اچھی کرکٹ کھیلنے پر داد دے رہے ہیں بلکہ انہیں کھانوں کی دعوتیں بھی دے رہے ہیں اور ان سے فرمائشیں بھی کررہے ہیں۔
سٹیڈیم میں بیٹھی ایک خاتون کے پوسٹر پر لکھا تھا ’ہائے سٹیو (سمتھ) ڈنر پر آجائیں میری والدہ عمدہ بریانی بناتی ہیں۔‘
انہی کے برابر میں ایک بچہ پوسٹر پکڑے کھڑا تھا جس پر لکھا تھا کہ وہ سٹیو سمتھ، مارنس لابوشین اور پیٹ کمنز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا لیکن پھر بھی آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران ایک کرکٹ شائق ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے۔
عبداللہ عارف نامی شخص کے پوسٹر پر لکھا تھا ’ڈئیر وراٹ، آپ سینچری بنائیں یا نہ بنائیں، آپ ہمیشہ میرے ہیرو رہیں گے۔‘

لاہور قلندرز کے کپتان اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا فین کلب کراچی میں بھی دیگر کھلاڑیوں کے پرستاروں پر بھاری رہا۔
سٹیڈیم میں جگہ تماشائی ان کے نام کے پوسٹرز تھامے نظر آئے۔ ایک پوسٹر پر لکھا تھا کہ ’وہ (آسٹریلوی کھلاڑی) شاہین شاہ آفریدی کو کھیل ہی نہیں سکتے۔‘

واضح رہے آسٹریلیا کی ٹیم تقریباً 24 سال پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ لاہوو کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: