Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلموں میں کام کرنے کیلئے مرتی نہیں، روینہ

ممبئی۔۔۔۔اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ میں فلموں میں کام کرنے کیلئے مر نہیں رہی۔ اپنے کیریئر کے اس مرحلے میں پہنچ چکی ہوں جہاں اچھی فلموں کا انتخاب کرونگی۔فلمیں میری زندگی نہیں لیکن زندگی کا حصہ ضرور ہیں۔میرے بچے ہیں ، شوہرہے، گھر ہے ، والدین ہیں ، مجھے انہیں بھی وقت دینا پڑتا ہے اور بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔اگر ہر جمعہ کو اخبارات کے فلمی اشتہارات میں اپنا نام دیکھنا ہوتا تو میں جو بھی فلم ملتی کرلیتی لیکن مجھے اس کا کوئی شوق نہیں۔نیشنل ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ نے جو اس وقت اپنی نئی فلم ’’ماتر‘‘کی ریلیز کیلئے کوشاں ہیں ،کہا کہ وہ ایسے کردار میں کام کرنا چاہتی ہیں جو چیلنجنگ ہوں۔ہرفلم کے پیچھے نہیں بھاگتی۔میری عمر 40سال سے زیادہ ہوچکی ہے، میں نے زندگی دیکھ لی اور میچور ہوچکی ہوں۔

شیئر: