Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی پردہ پوشی ثابت ہونے پرغیر ملکی کوسزا

جرم ثابت ہونے پرایک برس قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض کی فوجداری عدالت نے تجارتی پردہ پوشی ثابت ہونے پرشامی باشندے کو ایک برس قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی آدائیگی کا حکم صادر کردیا۔
سبق نیوز نے وزارت تجارت کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض میں مقیم شامی باشندے کے خلاف اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا گیا جب وہ بڑ مقدار میں سنگ مرمر کی ٹائلز دوسرے شہر لے جارہا تھا۔
پولیس اہلکاروں نے ملزم کے بارے میں شک ہونے پراسے وزارت تجارت کے حوالے کردیا  جہاں ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کے بینک اکانوٹس کا جائے لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ملزم وقفا فوقتا خطیررقم بیرون ملک اپنے اکاونٹ میں منتقل کرتا رہا تھا۔
وزارت تجارت نے دیگر ذرائع سے بھی تصدیق کرنے کے بعد ملزم کے خلاف تمام ثبوتوں کےساتھ اس کا مقدمہ عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے تحقیقات اورثبوتوں کی روشنی ملزم کو ایک برس قید اورایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی علاوہ ازیں سزا مکمل کرلینے کے بعد اسے ہمیشہ کے لیے  بلیک لسٹ کرکیاجائے گا۔ علاوہ ازیں اس تجارتی ادارے کو بھی سیل کردیا جائے گا جسے استعمال کرتے ہوئے ملزم تجارتی پردہ پوشی کا مرتکب تھا

شیئر: