Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نیوی کے جہاز نے سمندر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی

ضبط کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے (فوٹو: پاکستان نیوی)
پاکستان نیوی کے جہاز نے سمندر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کی ہے۔
بدھ کو پاکستان نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق  پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران 1000کلو گرام منشیات ضبط کرلی۔
پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے پٹرولنگ کے دوران مشکوک کشتی سے منشیات کو ضبط کیا۔
نیوی کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباََ نو کروڑ روپے ہے۔
پاکستان نیوی کے مطابق کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پاکستان کی بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

شیئر: