Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں 68.7 ملین درہم مالیت کی ایک ٹن 56 کلو گرام منشیات پکڑی گئی

سمگلنگ میں ملوث دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے 68.7 ملین درہم مالیت کی ایک ٹن 56 کلو گرام کرسٹل منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث دس افراد کو گرفتار کیا ہے، ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
دبئی پولیس نے بیان میں کہا کہ ’محکمہ انسداد منشیا ت کے اہلکار سمگلروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ کرسٹل منشیات سولر انرجی پینلز میں  اننتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل  کی جا رہی تھی‘۔
دبئی پولیس اور محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے منشیات کے خلاف ’سولر انرجی پینلز‘ کا نام سے آپریشن انجام دیا ہے۔
منشیات سمگلنگ کو ناکام بنائے جانے کے آپریشن کی وڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دبئی پولیس نے مشتبہ شپمنٹ کی نگرانی کی، جاسوس کتوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

شیئر: