Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے کراچی دھماکوں کی مذمت

ڈاکٹر العیسی نے  پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا(فوٹو، ٹوئٹر)
رابطہ عالم اسلامی نے کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ حملے میں کئی بے قصور افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے جو مجلس علما المسلمین کے سربراہ بھی ہیں، کراچی یونیورسٹی میں حملے کو دہشتگردانہ بربریت قرار دیا۔ انہوں نے دہشت گردی سے متعلق رابطہ عالم اسلامی  کے موقف کا اعادہ  کرتے ہوئے  کہا کہ ہم ہر طرح کے تشدد اور جرائم کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔ انتہا پسندانہ افکار سے نمٹنے کے لیے عالمی مشن کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا  اس قسم کے جرائم یا ان پر ابھارنا عالمی امن و سلامتی اور معاشروں کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ 
ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی کے تمام اداروں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکیوں کی سلامتی اور امن و استحکام کو نقصان سے نمٹنے کے لیے پاکستان جو اقدامات کرے گا ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔ سیکریٹری جنرل نے دہشت گردانہ حملے  میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ، پاکستانی حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ 

شیئر: