Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں رابطہ عالم اسلامی کا عید قربانی پروجیکٹ

عید الاضحی کے موقع پر قربانی پروگرام کا افتتاح کیا گیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اسلام آباد میں رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل دفتر میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پنجاب کے وزیر تعلیم راجہ راشد حفیظ، سعودی سفارتخانے میں سفارتی مشن کے ڈپٹی چیف محمد بن خلف العنزی اور متعدد پاکستانی عہدیدار شریک ہوئے۔ 
رابطے کے ریجنل ڈائریکٹر سعد الحارثی نے عید الاضحی کے موقع پر قربانی پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی ہر سال اس موقع پر مختلف ملکوں میں قربانی پروگرام کا اہتمام کرتا ہے۔

اسلام آباد میں رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل دفتر میں تقریب منعقد کی گئی(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ملک کے سرکاری اداروں کے تعاون سے پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے۔ قربانی  کے جانور ذبح کرکے ان کا گوشت ناداروں اور غریبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ 
پنجاب کے وزیر تعلیم راجہ راشد حفیظ نے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ عالم اسلامی خصوصا اس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی انسانیت نواز منفرد خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان کے ناداروں کے دکھ درد کا احساس ہی انہیں یہاں قربانی پروگرام نافذ کرنے کی تحریک دے رہا ہے۔

شیئر: