Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاڈ میں 875 رمضان راشن پیکٹ کی تقسیم 

چاڈ کے 4 صوبوں میں 14 ہزار 46 رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے چاڈ میں نادار خاندانوں کو 875 رمضان راشن پیکٹ پیش کیے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے چاڈ کے دارالحکومت میں سوشل سینٹر ون اور سوشل سینٹر  9 میں رمضان راشن تقسیم کیا۔ اس سے 5250 افراد کو فائدہ ہوا۔ 
یاد رہے کہ رمضان راشن پروگرام کا مقصد چاڈ کے 4 صوبوں میں 14 ہزار  46 رمضان راشن پیکٹ تقسیم کرنا ہے۔  اس سے  84 ہزار سے زیادہ افراد کی رمضان ضروریات پوری ہوں گی۔ 
سعودی حکومت دنیا بھر میں متاثرہ اقوام اور ممالک کی انسانی بنیادوں پر مدد کررہی ہے۔ اس حوالے سے شاہ سلمان مرکز رمضان المبارک میں راشن سکیم چلائے ہوئے ہے۔

شیئر: