Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی  بنگلہ دیش میں رمضان امدادی مہم

مرکز کی جانب سے 2500 افراد میں راشن پیک تقسیم کیے گئے (فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے بنگلہ دیش میں رمضان راشن پیکیٹ اسکیم کے تحت 500 غذائی پیکٹس تقسیم کیے گئے ۔ غذائی پیکیٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکزبرائے فلاح و خدمت انسانیت کی جانب سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں کی امداد کی مد میں مختلف اوقات کی مناسبت سے اسکیمیں جاری کی جاتی ہیں جن کا بنیادی مقصد ضرورت مند اور مستحق افراد کی امداد کرنا ہے۔

امدادی مرکز کی جانب سے 500 پیکٹ تقسیم کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

رمضان المبارک کے موقع پر شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے بنگلہ دیش کی کمشنری چٹا گانگ میں 2 ہزار 500 افراد میں رمضان راشن اسکیم کے تحت 500 غذائی پیکیٹس تقسیم کیے گئے ۔
راشن پیکٹیس میں کھانا پکانے کا تیل ، آٹا ، چینی ، چاول اوراسی قسم کی دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا رکھی جاتی ہیں۔
شاہ سلمان امدادی  مرکز کے تحت مختلف ممالک میں ضرورت مندوں میں عید کے موقع پر بھی عیدی پروگرام کے عنوان سے  امدادی اشیا تقسیم کی جاتی ہیں  جبکہ موسم سرما کے موقع پر گرم لحاف ، کمبل اور گرم کپڑوں کی مہم کا کام کیا جاتا ہے۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت ایسے علاقوں میں پینے کے پانی کے لیے کنوئیں بھی کھدائے جاتے ہیں جہاں لوگوں کو قلت آب کا سامنا ہوتا ہے جبکہ ادویات کی فراہمی کےلیے بھی مستقل بنیادوں پر یہ سینٹر کام کرتا ہے۔

شیئر: