Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان  مرکز کی بلوچستان میں امدادی مہم

سینٹرکی جانب سے ضرورتمندوں میں 17 سو پیکٹس تقسیم کیے گئے (فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے بلوچستان کے ضرورت مند افراد میں موسم سرما سے بچاو کے لیے امدادی اشیا تقسیم کی گئیں ـ
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت اور فلاحی امور کی جانب سے مختلف ممالک کے ضرورت مند اور مستحق افراد میں امدادی اشیا تقسیم کی جاتی ہیں ـ
امدادی اشیا کی تقسیم کا کام سال بھر جاری رہتا ہے جن سے دنیا کے مختلف ممالک کے لاکھوں افراد مستفیض ہوتے ہیں ـ شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بلوچستان صوبے کے مستحق افراد میں امدادی اشیا پر مشتمل 1700 پیکیٹس تقسیم کیے گئے ـ

 ادمدادی مہم سے 11 ہزار 9 سو افراد مستفیض ہونگے(فوٹو، ایس پی اے)

فلاحی مرکز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ضرورت مند خاندانوں میں گرم کپڑے ، لحاف اور دیگر ضروری اشیا پر مشتمل پیکٹس تقسیم کیے جارہے ہیں جن سے 11 ہزار 900 افراد مستفیض ہونگے ـ
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت مختلف مواقع پر پاکستان اور دیگر ممالک کے ضرورت مند افراد میں راشن ، کپڑے ، ادویات ، گھریلو ضرورت کی اشیا ، بچوں کے لیے درسی کتب تقسیم کی جاتی ہیں جبکہ ایسے علاقوں میں جہاں پینے کے پانی کی قلت ہے کنوئیں بھی کھدائے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی باسانی میسر آسکے

شیئر: