Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز رفتار کنٹینر ٹرالر بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گیا

کنٹینر ٹرالر اچانک شاہراہ سے  فٹ پاتھ پر چڑھ گیا( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے شہر طلعۃ التمیاط سے گزرنے والی شاہراہ پر ایک خلیجی ملک سے آنے والا کنٹینر ٹرالر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس کا اگلا حصہ الگ ہوکر دور جاگرا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ’ کنٹینر ٹرالر طلعۃ التمیاط شہر کی شاہراہ سے گزر رہا تھا۔ اچانک راستے سے ہٹا  فٹ پاتھ پر چڑھ گیا اور بجلی کے پول سے ٹکرا گیا جہاں ٹرانسفارمر لگا تھا۔‘

حادثے میں کنٹینرٹرالر کا اگلا حصہ الگ ہوکر ٹوٹ گیا(فوٹو سبق)

حادثے میں بجلی کا پول، ٹرانسفارمر اور کنٹینرکو نقصان پہنچا ہے۔ کنٹینر کی نمبر پلیٹ ایک خلیجی ملک کی ہے جبکہ ڈرائیور عرب شہری ہے۔ 
عینی شاہدین نے بتایا کہ ’حادثے میں کنٹینرٹرالر کا اگلا حصہ الگ ہوکر ٹوٹ گیا۔ ہلال احمر کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ڈرائیور کو رفحا جنرل ہسپتال منتقل کیا ہے‘۔
شہری دفاع کی ٹیمیں اور روڈ سیکیورٹی فورس کے دستے بھی حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔ حادثے کے اسباب جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

شیئر: