Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں سکول بس کو حادثہ، ایک طالبہ ہلاک، 12 زخمی 

عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور بس تیز رفتاری سے چلا رہا تھا( فوٹو العربیہ)
سعودی عردب میں تبوک کے البوادی محلے میں سکول بس کے حادثے میں ایک طالبہ موقع پر ہی ہلاک جبکہ دیگر بارہ زخمی ہوئے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ’ ڈرائیور بس تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔ ایک گاڑی سے ٹکر ہوگئی جسے ایک خاتون چلا رہی تھیں‘۔
حادثے میں سکول بس الٹنے سے چوتھی کلاس کی طالبہ  ہلاک اور دیگر بارہ طالبات زخمی ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ’حادثے میں ہلاک ہونے والی طالبہ کی نعش کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی۔ ٹریفک پولیس نے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کی اور بس ڈرائیور کوگرفتار کرلیا‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سکول بس کے حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سوشل میڈیا پر حادثے میں ہلاک ہونے والی طالبہ ’لاراـ عاطف‘ کےعنوان سے ہیش ٹیگ ہے۔
 

شیئر: