Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار روز میں 7 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

ترجمان مذہبی امور کے مطابق 106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ گذشتہ چار روز میں سات ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
جمعے کی رات کو ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا کہ آج مزید چھ حج پروازوں سے 1600 سے زائد عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچائے جائیں گے۔
’عازمینِ حج کو مدینہ منورہ میں آٹھ روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا۔‘
واضح رہے کہ حج سے قبل 17 ہزار عازمینِ حج مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کریں گے۔ حج کے بعد پاکستان روانگی سے 8 دن قبل باقی 15 ہزار عازمینِ حج کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق 106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا۔
دور دراز علاقوں سے آنے والے عازمین کے لیے حاجی کیمپوں میں رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے۔
حاجی کیمپوں سے ویکسین، ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ اور پاسپورٹ کی فراہمی جاری ہے۔ جبکہ مکہ، مدینہ اور سعودی ایئرپورٹس پر معاونین حج پر مشتمل فلاحی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ، مدینہ اور جدہ میں ہسپتال اور ڈسپنسریاں قائم بھی کر دی گئیں ہیں۔

شیئر: