Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کے لیے حج پیکیجز میں کمی کا اعلان

سب سے کم پیکیج 9 ہزار ریال مقرر کیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے داخلی عازمین کے حج پیکیجز میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے اور ان میں کمی کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اندرون مملکت سے حج کے لیے جانے والےسعودی شہری اور مقیم غیر ملکیوں کےلیے تین پیکیجز مقرر کیے گئے ہیں جن میں ’منی ٹاورز‘ ، ’ضیافیہ ون ‘ اور ’ضیافہ ٹو‘ شامل ہیں۔
منی ٹاورز کا پیکیج 14 ہزار737 ریال تھا جس میں 794 ریال کمی کے بعد 13 ہزار 943  ریال کردیا گیا ہے جبکہ ’ضیافہ ون‘ پیکیج کی قیمت 13 ہزار ریال تھی کو کم کرکے 11 ہزار 970  ریال کیا گیا ہے۔ تیسرے پیکیج ’ضیافہ ٹو‘ کو 10 ہزار 238 ریال سے کم کرکے 9 ہزار 98  ریال کیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سال اندورن مملکت سے حج کے لیے جانے والوں کو منی، مزدلفہ اور عرفات میں جو خیمے فراہم کیے گئے ہیں ان میں عصرحاضر کی تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ ضیافہ پیکیج کے لیے جو خیمے تیار کیے گئے ہیں وہ ہوٹل کے کمروں کی طرح ہیں ہرخیمے میں حجاج کی سہولت کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔

شیئر: