Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی حج کمپنیوں سے ہوشیار رہیں : وزارت حج و عمرہ

’کوئی بھی منظوری شدہ حج کمپنی وزارت کے پورٹل سے باہر اپنی خدمات پیش کرنے کی مجاز نہیں‘ (فوٹو: وزارت حج)
وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کو فرضی حج کمپنیوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کے خواہشمندوں کے اندراج کا واحد طریقہ وزارت کے پورٹل یا اعتمرنا ایپ ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’منظوری شدہ حج کمپنیوں کی خدمات وزارت کے ذریعہ ہی حاصل کی جائیں‘۔
وزارت نے حج کے خواہشمند شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا ذرائع پر فرضی حج کمپنیوں کے اشتہارات کے چکر میں نہ آئیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کوئی بھی منظوری شدہ حج کمپنی وزارت کے پورٹل سے باہر اپنی خدمات پیش کرنے کی مجاز نہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’داخلی عازمین حج کا اندراج ہفتہ 13 ذو القعدہ تک جاری رہے گا جس کے بعد ناموں کا اعلان ہوگا‘۔

شیئر: