Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ایک ہزار 179 نئے کیسز

کورونا کے متاثرین کی تعداد  9 لاکھ 16ہزار247 ہوچکی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سنیچر 11 جون کو ایک ہزار 179 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ امارات میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی تھی۔ جمعرات 9 جون کو چار ماہ بعد پہلی مرتبہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے، اب یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق  کورونا کے متاثرین کی تعداد  9 لاکھ 16ہزار247 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 981 رہی جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 98 ہزار305 رہی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار305 رہی۔
امارات کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 53 ہزار991 نئے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

شیئر: