Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں ’منکی پاکس‘ کا پہلا کیس 

مغربی افریقہ سے آنے والی 29 سالہ خاتون ’منکی پاکس‘ میں مبتلا پائی گئی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے ملک میں ’منکی پاکس‘ کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔
اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’مغربی افریقہ سے آنے والی 29 سالہ خاتون طبی معائنے کے دوران ’منکی پاکس‘ میں مبتلا پائی گئی ۔ امارات میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں اس کا علاج کیا جارہا ہے‘۔ 
اماراتی وزارت صحت نے کہا کہ ’مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور سیاح اس کیس کی اطلاع سے پریشان نہ ہوں۔ ریاست کے صحت اداروں نے اس حوالے سے تمام ضروری حفاظتی تدابیر کی ہیں۔ متاثرہ خاتون سے ملنے والوں کا بھی طبی معائنہ کیا گیا ہے‘۔ 
وزارت صحت نےعوام سے اپیل کی کہ ‘وہ نئے کیس کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ اس سلسلے کی تمام معلومات ریاست کے سرکاری ذرائع سے  حاصل کریں‘۔

شیئر: