Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری صدر السیسی سے یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ کی ملاقات

بحیرہ احمر میں آزادانہ جہازرانی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ہے(فوٹو اے ایف پی)
مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے سنیچر کو قاہرہ میں یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی نے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماوں نے بحیرہ احمر میں ایران کی جانب سے حالیہ مخالفانہ سرگرمیوں میں اضافے کی روشنی میں آزادانہ جہازرانی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مصری صدر نے زور دیا کہ ’بحیرہ احمر، آبنائے باب المندب اور خلیج عرب میں جہاز رانی کی سلامتی اور تحفظ کےلیے مشترکہ کوششوں کو یکجا اور مشترکہ کاررائیوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی اور استحکام کے ساتھ اس اہم مسئلے کا تعلق ہے‘۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے’ صافر‘ آئل ٹینکر بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
السیسی نے کہا کہ ’متاثرہ آئل ٹینکر سےایک کثیرالجہتی خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پرزور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے متعلقہ منصوبے کے لیے ضروری مدد اور مالی اعانت فراہم کرکے جلد سے جلد اس بحران کو حل کرے‘۔
مصری صدر نے یمن میں جائز قانونی حکومت کی سپورٹ پر بھی زوردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یمن ہمیشہ سے انسانی تہدذیب کا بڑا گیٹ وے رہا ہے۔ مصر، یمن کی ریاستی کونسل کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ یمن کی سلامتی اور استحکام مصر اور پوری عرب دنیا کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ مصر یمن میں جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع کے لیے اقوام متحدہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے‘۔

شیئر: