پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی قیادت میں ’روٹ ٹو مکہ‘ پروجیکٹ ٹیم نے ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس کی پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں سعودی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتNode ID: 662236
اس وفد میں سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے منصور شاہد ایس الطائیبی بھی موجود تھے۔
اس موقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے تمام امور پر دونوں ممالک کا موقف مشترک ہے۔دونوں ممالک وقت کے نشیب و فراز میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
وزیراعظم نے روٹ ٹو مکہ منصوبے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’اس اقدام کے تحت ہزاروں پاکستانی عازمین حج کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔‘
انہوں نے کہا کہ’روٹ ٹو مکہ‘ اقدام مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔‘
سعودی سفیر نواف المالکی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received ‘Road to Makkah’ project Team, led by H.E. Mr. Nawaf bin Saeed Ahmad Al-Malkiy, Ambassador of Saudi Arabia.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 16, 2022