Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر اعظم شہباز شریف  سے ملاقات کی ہے اور انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں’سعودی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔‘
’وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری اور سٹرٹیجک تعلقات کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔‘
پی ایم آفس کے مطابق ’وزیراعظم شہباز شریف تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، متبادل ایندھن اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے تجربے سے استفادہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔‘

شیئر: