Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

’ملاقات میں خوش گوار گفتگو اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں خوشگوار ماحول میں گفتگو اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق خرم دستگیر خان نے خادم حرمين شريفين کے سفیر جناب نواف سعيد المالکی کا استقبال کیا۔
دورانِ ملاقات دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امور اور ان کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت نے رواں برس ہر حاجی کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ 
منگل کو نیوز بریفنگ میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا تھا کہ ’شمالی پاکستان ریجن کے لیے 8 لاکھ 51 ہزار روپے اور جنوبی پاکستان ریجن کے لیے 8 لاکھ 60 ہزار روپے حج اخراجات آئیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’گذشتہ دو برس سے حج اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اگر سابق حکومت ہوتی تو اس وقت اخراجات 11 لاکھ روپے ہوتے۔‘

شیئر: