Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹ فلیکس پر آنے والا یہ ’جادوگر‘ کون ہے؟

فلم جادوگر 15 جولائی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی (فوٹو: نیٹ فلیکس پوسٹر)
نیٹ فلیکس اپنے صارفین کو اکثر کچھ نیا مواد فراہم کرنے کا خواہش مند رہتا ہے۔
اسی سلسلے میں نیٹ فلیکس کی نئی فلم ’جادوگر‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔
فلم جادوگر نیٹ فلیکس انڈیا کی اوریجنل فلم ہے جس کی کاسٹ میں جتندرا کمار، جاوید جعفری اور عروشی شرما شامل ہیں۔
فلم جادوگر کی کہانی ایک ایسے جادوگر کے گرد گھومتی ہے جو ایک ناکام فٹبالر بھی ہے۔ اسے اپنی مقامی ٹیم میں کھیلنے سے زیادہ جادو کے کرتب دکھانے کا شوق ہے لیکن ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوکر اسے مجبوراً ٹیم کے لیے فٹبال کھیلنا پڑتا ہے۔
فلم میں جادوگر کا کردار جتندرا کمار ادا کر رہے ہیں جبکہ جاوید جعفری فٹبال کوچ کا کردار نبھائیں گے۔
فلم جادوگر کے ٹریلر کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور یوٹیوب پر مثبت تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
راجنیش نامی صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’بہت اچھی فلم لگ رہی ہے۔ پہلے دن دیکھوں گا۔ جیتو کی کارکردگی اچھی لگ رہی ہے۔ کچھ نیا لیکن حقیقت پر مبنی لگ رہا ہے۔‘
انجلی نامی صارف کہتی ہیں کہ ’ارے جیتو بھیا۔ پارٹ ٹائم عاشق، فل ٹائم جادوگر۔‘
یوٹیوب پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جیتو کی اداکاری غیرمعمولی ہے۔ مزاح اور ڈرامہ دونوں کی ٹائمنگ اچھی ہے۔ یہ جادوئی فلم دیکھنے لیے صبر نہیں ہورہا۔‘
فلم میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے جتندرا کمار اس سے پہلے کوٹا فیکٹری اور پنچایت جیسی بلاک بسٹر ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔
فلم جادوگر 15 جولائی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔

شیئر: