Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں بسنت میلہ 21اپریل کو ہوگا

 
مسقط( پ ر)پاکستان سوشل کلب عمان کے زیر اہتمام بسنت میلہ اور محفل موسیقی کا انعقادکل جمعہ21اپریل کو کیا جائے گا۔پروگرام دن 2بجے سے رات9تک برکاءکے قریب السوادی کے ساحل پر منایا جائے گا۔ بسنت میلے میں میوزیکل پروگرام، پینٹنگ کے مقابلے، روایتی کھانوں کے اسٹال اورشرکاءمیں بہت سارے گفٹ تقسیم کیے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل ڈائریکٹر صاحبان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اسلم نواب 91402786 ، امجد فاروق 9980772اورآفتاب گیلانی 99036715۔
 
 

شیئر: