Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : پاکستانی خواتین کے زیر اہتمام موسم بہار میلہ

پتنگ بازی کا مقابلہ، مہندی، فوٹوگرافی اور فیس پینٹنگ کے اسٹالز لگائے گئے
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) ریاض میں مقیم پاکستانی خواتین کی جانب سے رنگا رنگ موسم بہار میلہ سجایا گیا جس میں خواتین، مرد اور بچوں نے  شرکت کی۔ ا سپرنگ فیسٹیول میں جہاں خواتین نے موسم بہار کے رنگ والے ملبوسات پہنے وہاں مختلف اسٹالز بھی لگائے جس میں مہندی ، فوٹوگرافی، پینٹنگ، جھولے ،فیس پینٹنگ اور کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے۔ مردوں نے موسم بہار کا لطف اٹھانے کے لیے پتنگ بازی کی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات تقسیم کئے گئے اور پاکستانی موسیقی کااہتمام بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے قونصلرشاہ فیصل کاکڑ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہم خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان کی حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں جو ہمیں ایسی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ہمیں اپنے وطن کی ثقافت دیکھنے کو ملتی ہے۔ فیسٹیول کے انتظامات دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستانی خواتین کو اللہ نے بے پناہ صلاحیتوں سےنوازا ہے۔ فیسٹیول کی آرگنائزر مدیحہ ملک نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے۔ ہمیں پاک سعودی برادارنہ تعلقات پر فخر ہے۔ اسماء طارق نے کہاکہ ایسے مواقع ضرور ملتے رہنا چاہیے جس سے ہم پاکستانی خواتین کو آپس میں مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے۔ الماس ممتاز نے کہا کہ موسم بہار کے اس فیسٹیول میں شرکت کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ شمائلہ ملک نے کہا کہ ہمارے وطن کی ثقافت بہت خوبصورت ہے ۔ 
 
 

شیئر: