Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  طالب علم ،غیر ہموار راستوں پر چلنے والی گاڑی بنانے میں کامیاب

گاڑی کے کچھ حصے فیکلٹی کی ورکشاپس میں تیارکیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)
طیبہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ کے ایک طالب علم نے غیر ہموار راستوں  سے سفر کے لیے سپیشل گاڑی تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالعزیزالسرانی اور یونیورسٹی کے اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں سپیشل گاڑی پروجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ 
فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹرعمر الرویثی نے کہا کہ اس گاڑی کے کچھ حصے فیکلٹی کی ورکشاپس میں تیارکیے گئے۔ یہ کام گاڑیوں کے انجینیئرز کی سوسائٹی کے مقرر کردہ معیار اور ضوابط کے مطابق انجام دیا گیا۔ 

اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں سپیشل گاڑی پروجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا(فوٹو،ایس پی اے) 

الرویثی نے کہا کہ ہمارے طلبہ نے غیر ہموار راستوں کے حوالے سے جو گاڑی تیار کی ہے اسے بین الاقوامی مقابلے BAJA SAE میں  پیش کیا جائے گا۔ یہ مقابلہ  ہر سال دنیا بھر میں انجینیئرنگ کے طلبہ کے درمیان امریکہ میں ہوگا ہے۔ اس کا انتظام گاڑیوں کی بین الاقوامی تنظیم SAE کرتی ہے۔  ہر یونیورسٹی کی ٹیم اپنا ڈیزائن اور ماڈل لے کر مقابلے میں شامل  ہوتی ہے۔ ہماری فیکلٹی کے طلبہ کی ٹیم بھی مذکورہ مقابلے میں یونیورسٹی اور وطن عزیز کی نمائندگی کرے گی۔ 

شیئر: