Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلی فورنیا میں بندر کی 911 پر کال، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ایمرجنسی سروس 911 پر کال موصول ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
امریکہ ریاست کیلی فورنیا کے چڑیا گھر سے ایک ایمرجنسی سروس 911 پر کال موصول ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی۔
لیکن یہ کال کسی مصیبت یا ہنگامی حالت کا سامنے کرنے والا کوئی شخص نہیں بلکہ ایک بندر نے کی تھی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کی رات کیلی فورنیا میں ایمرجنسی سروس 911 پر کال موصول ہوئی۔ تاہم تھوڑی دیر کے بعد کال کٹ گئی۔
جس کے بعد پولیس نے کال ٹریس کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ یہ سین لوئس اوبیسپو کاؤنٹی میں ایک چڑیا گھر سے کی گئی ہے۔
اس کے بعد ڈسپیچرز نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو مذکورہ چڑیا گھر بھیج دیا تاکہ کوئی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں صورت میں مدد فراہم کی جاسکے۔
لیکن چڑیا گھر پہنچ کر پولیس کو پتہ چلا کہ وہاں کوئی تو کوئی ایمرجنسی نہیں اور نہ کوئی شخص مصیبت میں ہیں۔
پولیس نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے انکوائری کا فیصلہ کیا۔
پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ کے مطابق انکوائری کے بعد احساس ہوا کہ کال چڑیا گھر میں موجود کپوچن نسل کے روٹ نامی بندر نے ملائی ہوگی۔
 پولیس کے مطابق بظاہر روٹ نے چڑیا گھر کا سیل فون جو کہ گالف گاڑی میں رکھا ہوا تھا اٹھایا اور ایمرجنسی نمبر ملایا۔
کپوچن نسل کے بندر متجسس ہوتے پیں اور جو چیز اٹھاتے ہیں اس کو دبا کر اور الٹ پلٹ کر کھوجنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پولیس کے مطابق روٹ نے بھی موبائل کے ساتھ ایسا ہی کیا ہوگا اور اتفاق سے 911 کا نمبر ڈائل کیا۔
 

شیئر: