Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچرا ڈالنے سے اسکول بند

نیو نیٹن...... مقامی کیمپ ہل پرائمری اسکول کی انتظامیہ نے بچوں کی صحت اور تندرستی کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسکول کو بند کردیا ہے کیونکہ تعطیلات گزارنے کیلئے اپنی لمبی چوڑی کیروان گاڑیو ںکے ذریعے علاقے میں آنے والے سیاحوں نے چاروں جانب کچرے کا ڈھیر جمع کردیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظرحفظان صحت کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے اور اسی لئے حفظ ماتقدم کے طو رپر انہوں نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں جب تک صفائی کا کام مکمل نہ ہوجائے۔ والدین کو اس بات پر بھی غصہ ہے کہ اسکول بند ہونے سے ان کے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ امتحانات سر پر ہیں لیکن اسکول بند ہونے سے بچے اپنے اسباق مکمل نہیں کر پارہے ہیں۔ امتحانات 2ہفتے بعد ہونے والے ہیں۔ مقامی باشندوں کا کہناہے کہ یہ لوگ اتنے غیر ذمہ دار ہیں جنہوں نے وحشیوں کی طرح اپنی استعمال شدہ چیزیں اور دوسرے کچرے پھینکے اور پورے ماحول کو خراب کردیا۔ بعض ماﺅں نے کہا ہے کہ بچوں کا ایسی صورت میںرہنا ہی زیادہ بہتر ہے۔

شیئر: