Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 14 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی شرح تبادلہ

پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دو روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
بدھ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق کاروباری عمل کے اختتام پر ڈالر کی قدر 234.32 روپے رہی جو گزشتہ روز 231.92 روپے تھی۔
بدھ 14 ستمبر کو روپے کے مطابق میں سعودی ریال کی قیمت 62.33، اماراتی درہم 63.79، کویتی دینار 758.72، عمانی ریال 609.40، بحرینی دینار 621.58 اور قطری ریال کی قیمت 63.76 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 270 اور یورو کی شرح تبادلہ  234 روپے رہی۔
مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ نو کاروباری دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 15.72 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 237 اور قیمت فروخت 239 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 63 اور قیمت فروخت 63.6، اماراتی درہم کی قیمت خرید 64.7 اور قیمت فروخت 65.2 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 272 اور قیمت فروخت 274.5 روپے رہی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں