Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ پر غیرملکی ٹیم سے بدکلامی، شہری گرفتار 

شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت میں ایک پروگرام میں شرکت کےلیے آنے والی غیر ملکی ٹیم کے ساتھ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدکلامی کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’سعودی شہری بیرون ملک سے ریاض پہنچنے پرغیر ملکی ٹیم کے ساتھ بدکلامی کررہا ہے۔ یہ ٹیم ریاض میں ایک پروگرام میں ٹیکنیکل امور کی ذمہ دار ہے‘۔ 
ریاض پولیس نے بتایا کہ ’مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 
سوشل میڈیا پر صارفین نے ریاض ایئر پورٹ پرغیر ملکی ٹیم کے ساتھ بد کلامی کے واقعہ پرردعمل میں کہا ہے کہ یہ ہماری روایت کے خلاف ہے کہ یہاں آنے والوں کے ساتھ بد کلامی کی جائے۔

شیئر: