Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی شہری پر حملے اور بدکلامی کی وڈیو وائرل، مصری گرفتار

 پاکستانی شہری نے واقعہ کی رپورٹ درج نہیں کرائی تھی( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو زدوکوب اور بدکلامی کرنے والے مصری شہری کو گرفتار کیا ہے۔
واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ صارفین نے اس پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق مشرقی ریجن کی پولیس نے بتایا کہ’ وڈیو کلپ کی مدد سے زدوکوب کرنے والے مصری شہری کو  شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔ تحقیقات میں مصری شہری اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب پایا گیا ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ پاکستانی شہری نے واقعہ کی رپورٹ درج نہیں کرائی تھی‘۔ 
پولیس نے حملہ آور مصری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

شیئر: