Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں 14 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا 

شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی( فوٹو امارات الیوم) 
دبئی شہری دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’النھدہ الاولی زون میں 14 منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ’ گزشتہ روز النھدہ الاولی زون میں میں واقع رہائشی ٹاور’احلی ہاوس’ میں آگ لگنے کی اطلاع پر تین سینٹرز سے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ درمیانے درجے کی تھی جس پر قابو پالیا گیا‘۔  
ترجمان کا کہنا ہے کہ’ ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پانے کے بعد عمارت متاثرہ حصے کی بحالی کا آپریشن بھی مکمل کرلیا گیا‘۔ 

شیئر: